news-details

سندھ کابنیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان: ذرائع

کراچی::(بدھ: 04 اگست 2021) سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاھ نے صوبائی کابینہ کے ارکان اور ممبران سے الحدا الحدا املاقاتیں کی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں ایک دو روز میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر سہیل انورسیال، اسماعیل راہو، صوبائی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی نثار احمد  کھوڑو اور ہری رام کشوری لال سے وزارت لیے جانے کا امکان ظاھر کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے  ذرائع نے مزید بتایہ کہ صوبائی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔002