سپریم کورٹ: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد

news

اسلام آباد:(بدھ: 15 ستمبر2021) سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ قائمقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج ہے۔ جس پر درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے کہا کہ اس وقت کوئی حاضر سروس جج الیکشن کمیشن میں نہیں۔ قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔


 سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج نہیں، درخواست گزار نے 22 ویں آئینی ترمیم کی شق 27 کو چیلنج کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف ٹھوس گراؤنڈز نہیں، الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔