نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ، پروازوں کیلیے اجازت طلب

news

کراچی:(بدھ: 15 ستمبر2021)  نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرکے افغانستان کي ایئرلائنز آریانااور کام ائیر کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ہوا ، اافغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے سول ایوی ایشن کو خط لکھا ، جس میں افغانستان کي ایئرلائنز آریانااور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔


پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔ یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا تھا اور کابل سے مزار شریف کے لیے پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی ، سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔