وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا

news

کوئٹہ:(جمعرات: 16 ستمبر2021)  اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا، اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ جام کمال کی پالیسیوں سے ان کی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے لوگ نالاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کےلئےمطلوبہ تعداد پوری ہے، اپوزیشن کے 23ارکان ہیں مطلوبہ تعدادسےزیادہ لوگ ساتھ ہیں۔


اپوزیشن رہنما اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ اسپیکر7 روزمیں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، جام کمال کی پالیسیوں سےانکی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے لوگ نالاں ہیں، تحریک عدم اعتماد کےبعد حکومت نے رابطے کئے مگراب دیر ہوچکی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں اتحادی جماعتوں کےارکان کاجام کمال کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔


ارکان نے گفتگو میں کہا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، دوستوں کومنا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہم آپ پر بھرپور اعتماد کرتےہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔