news

نادرا کے لہجے سے مایوسی ہوئی، ایسا تاثر دیا گیا کہ ہم نادرا کے ماتحت ہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(جمعرات: 16 ستمبر2021) الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لہجے پر مایوسی ہوئی، خط کے متن سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔


نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا؟ جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے،اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھی تو اس کا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا؟


نادرا آئی ووٹنگ کےلیے 2 ارب 40 کروڑ روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، خط کے متن سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔