محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی، الرٹ بھی جاری!

news

کراچی:(منگل: 28 ستمبر2021) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان گلاب ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر وسطی بھارت میں موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ 29 ستمبر کو بحیرہ عرب پہنچنے پر اس کے ایک بار پھر طاقتور ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا اور کہا بارش سسٹم کے نتیجے میں سندھ کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ آج سے 2اکتوبر تک جاری رہے گا، ماہی گیروں کو30 ستمبر سے 3اکتوبر تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

بارش سے متعلق محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، دادو اور لسبیلہ میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔ متعلقہ ادارے الرٹ اور انتظامات کو مکمل رکھیں۔ کراچی میں شدید بارشیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔