کراچی: نوری آباد کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

news

کراچی:(بدھ: 29 ستمبر2021)  کراچی میں نوری آبادبتیس میل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 

کراچی سے خیرپور میرس زیارتو پر جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔