سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

news

کراچی:(جمع: 01 اکتوبر 2021)  سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اوراب 4روپےکا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس  کا کہنا تھا کہ یہ معاشی دہشت گردی ہے، مسترد کرتے ہیں، ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اب کہاں ہیں سارے کرائے کے معیشت دان؟

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکردیا اور کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کوہوا دینےکےمترادف ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلیے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس آمدنی کااہم ذریعہ ہے، عمران خان حکومت میں کسی اچھی خبرسننےکےلیےترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نےاپنا 3سالہ دورعوام کاتیل نکالنےپرضائع کردیا، موجودہ حکومت میں فائدہ صرف اےٹی ایمز کو دیا، عمران خان کووسیع ترقومی مفادمیں ایک اوریوٹرن لیناچاہیے، اپنی پالیسیوں کو180ڈگری پرموڑدیں۔ ،بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔