news

فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد:(ھفتہ: 02 اکتوبر 2021)  صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور عمرشریف کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمرشریف بےشمارصلاحیتوں کےمالک اورفنون لطیفہ کی دنیامیں منفردمقام رکھتےتھے، فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدرمملکت عارف علوی نے عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عمرشریف منفردحس مزاح کےمالک تھے ، اللہ مرحوم کوغریق رحمت کرے،اہلخانہ کوصبرعطافرمائے.