پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان

news

کراچی:(اتوار: 03 اکتوبر 2021) پاکستان پیپلز پارٹی نے 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ مزار قائد کے قریب باغ جناح میں منعقد کیاجائے گا، جلسہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے ڈی سی ایسٹ کو اجازت نامے کی درخواست دے دی ہے، درخواست پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقارمہدی نے جمع کروائی۔

پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملوں کی یاد میں 17 ستمبر کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام کرے گی۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور انداز میں تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی و مقامی لیڈروں کو جلسے میں کارکنوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست میں لائوڈ اسییکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے، جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان کو کورونا ایس پیز پرعمل کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔