پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان کلین چٹ دے دیں گے: منظور وسان

news

کراچی:(پیر: 04 اکتوبر 2021)  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ پنڈورا پیپرزحکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، شرجیل میمن کا نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سسٹم ملک نہیں چلاسکتا، پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، ایسا نہ ہو نواز شریف جیسا اس حکومت کا بھی ہو۔

وزیر نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔ خیال رہے کہ عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام ‏کی تفصیلات جاری کردیں۔

آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 ‏میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ‏جبکہ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔