news-details
سری نگر

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں 3 نوجوان شہید

سرینگر:(منگل: 12 اکتوبر 2021) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدوکوب بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا