news-details
کراچی

اثاثہ جات کیس: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:(بدھ: 13 اکتوبر 2021) سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو نے گذشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت پر فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں
عدالت نے آغا سراج کی اہلیہ، بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
خیال رہے اسپیکر سندھ اسمبلی پر ایک ارب سے زائد غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت منظور کر چکی تھی۔
نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانتوں پر دوبارہ دلائل سننے کے لئے معاملہ واپس ہائیکورٹ بجھوایا تھا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلے کے لئے دو ججز پر خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ اور بیٹے شہباز درانی کے علاوہ طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لانگاہ، ذوالفقار ڈاہر اور گلزار احمد سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے