طاقت ور چاہتا ہے کہ مجھے این آر او مل جائے، مزدور کی آواز ظالم کے سامنے دب جاتی ہے:عمران خان

news-details

اسلام آباد:(جمع: 15 اکتوبر 2021) وزیراعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو پیسہ بیرون ملک نہیں لے جائے گا، وہ لندن میں فلیٹ نہیں لے گا۔
اسلام آباد میں کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے وزیرا عظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے، محنت کش اور مزدور کی آواز ظالم اور طاقتور کے سامنے دب جاتی ہے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ انصاف کیلئے تحریک چلائی، ہماری کوشش تھی چھوٹے طبقے کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے کسان کی مدد کرنا میرا وژن ہے، کسان کو فصل کی پوری قیمت وصول کرانا میرا عزم تھا، کسان کارڈ سے چھوٹے کسان کی براہ راست مدد ہوگی، کسانوں کو گنے کی قیمت کم ملتی تھی، شوگر ملز والے کسانوں کو انتظار کرواتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 50 سال بعد بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، ڈیمز بننے سے سیلاب کی تباہی بھی روک سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، کسانوں کو انشورنس دیں گے جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیا جاتا ہے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ انصاف کے لیے تحریک چلائی، ہماری کوشش تھی چھوٹے طبقے کو انصاف فراہم کرناہے، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو پیسہ بیرون ملک نہیں لے جائےگا، کسان کو فصل کی پوری قیمت وصول کرانا میرا عزم تھا۔