news-details
حيدرآباد

حیدرآباد: گھر سے ملازم کی لاش ملنے پر ورثا کا دھاوا، فائرنگ سے مختیار کار اور 2 بھائی زخمی

حیدرآباد: (جمع: 15 اکتوبر 2021) حیدرآباد میں مختیار کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے بعد مشتعل ورثا نے فائرنگ کرکے مختیارکار اور اس کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا۔ مختیار کار کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے بعد مشتعل افراد احتجاج کرتے ہوئے حیدرآباد بائی پاس پر آگئے، دو گھنٹے تک دھرنا دیے رکھا اور مظاہرین نے ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا جبکہ چھوٹی بڑی گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی رہیں۔
پولیس اور مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہائی وے پر ٹریفک بحال ہوئی اور مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی مختیار کار کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس کے گھر سے ملنے والی لاش کی گردن پر گولی کا نشان ہے جس کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔