بدین کے سنئیر صحافی کا بہن اور بچوں کے ہمراہ مبینہ منشیات فروش قبضہ اور بھتہ خورو کے خلاف احتجاج

news-details

بدین: سنئیر صحافی نثار عباسی نے اپنی بڑی بہن نورالنسا اور اس کے مصوم بچوں کے ہمراہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرتضیٰ عرف متو خاصخیلی اس کے بھائی کاشف خاصخیلی جہانگیر عرف جانی خاصخیلی ان کے کزن زیشان خاصخیلی پر مبینہ طور منشیات فروشی قبضہ اور بھتہ خوری کے علاوہ شریف شہریوں کی سوشل میڈیا پر بھی فیک آئی ڈی بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم پیشہ افراد نے غریب اور شریف شہریوں کی زندگی عزاب بنا رکھی ہے. انہوں نے چند روز قبل گولارچی روڈ پر مال پڑی محلہ میں واقع میری غریب بہن مسمات نورالنسا کے گھر پر اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیاروں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر کہ گھر اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی جس میں میری بہن نورالنسا اس کا شوہر زوالفقار بیٹا علی اصغر زخمی ہو گے اس حملہ کے خلاف ہم نے بدین تھانہ پر مقدمہ بھی درج کریا جس مقدمہ میں مرتضیٰ متو خاصخیلی گرفتار اور جیل میں قید ہے.
نثار عباسی اور اس کی بہن نورالنسا نے بتایا کہ مرتضیٰ متو ہم کو جیل سے جانی اور مالی نقصان پہچانے کی دھمکیاں دے رہا ہے اس کے بھائی اور گھر والے بھی مختلف ہتھکنڈوں اور حربوں سے مسلسل حراس کر رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ جس دن مرتضیٰ متو رہا ہوا اس دن ہم تم لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے اور تمارے گھر پر بھی قبضہ کر لیں گے.
سنئیر صحافی نثار عباسی نے بتایا کہ ان جرائم پیشہ افراد سے اہل علاقہ تنگ ہے روزانہ کسی نہ کسی پر حملہ تشدد ان کا معمول بن گیا ہے تین روز قبل بھی ان لوگوں نے مال پڑی کے قریب ایک سنئیر صحافی مصطفیٰ جمالی کے رشتیداروں کے پلاٹ پر قبضہ کے لئے حملہ اور فائرنگ کر کہ اسلم جمالی نامی نوجوان کو زخمی کر دیا جبکہ گزشتہ ہفتہ سولنگی برادری کے مرد اور خواتین نے ان پر بلیک مینگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف بدین پریس کلب اور ایس پی آفس کے سامنے مظاہرہ کر کہ ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا.
نثار عباسی اور اس کی بہن نورالنسا نے چیف جسٹس اف سندھ سیشن جج بدین اور ایس ایس پی بدین سے انصاف اور جان اور مال کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی اپیل بھی کی ہے.