news-details
کراچی

ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آقائے دو جہاں،نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں دن کا آغاز فجر کی نماز کےبعددعاوں اور درودوسلام کے ساتھ کیا گیا۔ مساجد میں ملک کی سلامتی اور مسلم امہ کے لیےخصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور۔ پشاور اور کوئٹہ میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عاشقان رسول ﷺ نےمحافل نعت اور درودسلام بھی سجا لیں۔

ملک بھر میں جید علمائےکرام جلسوں اور محافل میں خطاب کریں گے اور سیرت النبی ﷺپر روشنی ڈالیں گے۔

جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔