news-details
اسلام آباد

شہباز گل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور:(جمعرات: 28 اکتوبر 2021) سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے عدالت پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔
لاہور کی سیشن عدالت میں معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ معاون خصوصی کو حکم دیا گیا ہے کہ یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں اور تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ۔
نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات عائد کیے، بے بنیاد الزامات کے سبب کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔