وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے دیوالی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد

news-details

اسلام آباد:(جمعرات 04 نومبر 2021ع) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی پرپیغام میں ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ دیوالی کاتہواربرائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے، دیوالی کاپیغام ہےبرائی کتنی ہی طاقتورکیوں نہ ہوشکست اسکامقدرہے۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستان میں اقلیتی برادریوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوبرادری نےماضی میں کراچی کی بڑی خدمت کی ہے، ہندوبرادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیےبھی دعا کریں۔