وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں: فواد چوہدری

news-details

اسلام آباد:(هفتہ 06 نومبر 2021ع) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وکلا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معاملات اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئےوکلابرادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشن جماعتوں کو اصلاحات پرقریب لانے میں کردارادا کرسکتی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، باراوربینچ کےدرمیان وکلا پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کوزیر التوامقدمات جلد نمٹانےکیلئےکاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں ، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے، وکلاکی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
فوادچوہدری نے عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، جس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔