کراچی:(اتوار 07 نومبر 2021ع) کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیرشاہ پولیس نے پراچہ قبرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
فداحسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں ریان عرف ریو ، افضل، شمیم خان عرف فیصل عرف شاہ حسین، مزمل زیب عرف نذر شامل ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتارہوچکاہے۔
فداحسین جانوری کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشتگرد قبرستان میں چھپےہوئےتھے، ملزمان سے3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔