پیٹرول آج بھی پاکستان میں سستا ہے، حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے:عمران اسماعیل

news-details

کراچی:(اتوار 07 نومبر 2021ع) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن ‏پیٹرول آج بھی پاکستان میں سستا ہے۔ ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی علیحدگی کی باتیں مفروضہ ہے ایم کیوایم کےدوستوں سے ‏ملاقتیں ہوتی رہتی ہیں ایم کیوایم اپنے فیصلوں میں خودمختارہے ہمارےتعلقات بہترہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کےپاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے جوقیمت پنجاب، پشاور میں ہے وہ ریٹ ‏سندھ میں بھی ہوجائےگا لیکن بتایاجائے کراچی میں 1500روپے کا20کلوآٹے کا تھیلاکیوں ہے؟ گورنر سندھ نے کہا کہ زیادہ تر شوگرملز سندھ میں آصف زرداری اور ان کےدوستوں کی ہیں یہ عوامی مسئلہ ہے ‏اسے سیاسی نہیں بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول آج بھی پاکستان ‏میں سستا ہے حکومت پاکستان کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے۔