بروقت اقدامات کے نتائج: کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ

news-details

اسلام آباد:(منگل 09 نومبر 2021ع) کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 257، سندھ میں 4 لاکھ 72 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 687، بلوچستان میں 33 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 373 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 954، سندھ میں 7 ہزار 598، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔