عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے:وزیراعظم

news-details

اسلام آباد:(منگل 09 نومبر 2021ع) وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انسانی بحران سے خبردار کرتا ہوں اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ بھی الرٹ جاری کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان، افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن بین الاقوامی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔