news-details

علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا: مریم نواز

لاہور:(منگل 09 نومبر 2021ع) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یوم اقبال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا، جہاں ان کی امنگیں ریاست کے معاملات کا تعین کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں پاکستان مل گیا ہے لیکن ایک ایسے ملک کے بارے میں ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وہ ملک جو اپنے لوگوں کی مرضی کے مطابق کام کرے۔