بلاول اور فضل الرحمان کی آج اہم بیٹھک، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

news-details

لاہور:(جمعہ 12 نومبر 2021ع) سیاسی منظر نامے پر اہم پیش رفت، اپوزیشن کے دو بڑوں کی آج اہم ترین بیٹھک ہوگی۔ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دن دو بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو کی ملاقات دوپہر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک میں مہنگائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔