پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے: آرمی چیف

news-details

راولپنڈی:(جمعہ 12 نومبر 2021ع) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،امریکا کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان صورتحال سمیت باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان صورتحال سمیت باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی صورتحال سمیت بارڈرمینجمنٹ کےامور پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،امریکا کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔
یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان، ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں۔