باجوڑ: ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید

news-details

باجوڑ:(ھفتہ 13 نومبر 2021ع) باجوڑ کی تحصیل سلارزی کے علاقہ راغگان میں ڈیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ایس ایچ او قابل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔