news-details

اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان ویڈیولنک پر شریک ہوئے۔

اجلاسں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب کے لیے متن کے نکات پرغور کیا گیا، اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا تھا، تاہم کمیٹی اراکین کا مشترکہ طور پر کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے، شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خط کاج