افغانستان میں مسافر بس خوفناک بم دھماکے میں تباہ، 6 افراد جاں بحق

news-details

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 6 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔