شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، 3 طالبات جاں بحق، 9 زخمی

news-details

شیخوپورہ:(منگل 16 نومبر 2021ع) شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت نورین اور مصباح کے ناموں سے ہوئی۔
حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔