news-details

کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، اموات کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی

اسلام آباد:(بدھ 17 نومبر 2021ع) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 68، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 383 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 347 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔