اہم قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

news-details

اسلام آباد:(بدھ 17 نومبر 2021ع) اہم قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لئے 6 صفحات پر مشتمل 58 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 29 بلز پیش کئے جائیں گے، ایجنڈا کے مطابق انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی دوئم ترمیمی بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔ کلبھوشن یادیو اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل وزیر قانون فروغ نسیم پیش کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈ فیسلی ٹیشن بل، سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپورشن ترمیمی بل 2021 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ مسلم فیملی لا کے دو بلز، اینٹی ریپ بل 2021، حیدر آباد انسٹیٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل اور اسلام آباد رینٹ ریسٹرکشن ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کریمنل لا ترمیمی بل 2021، کارپوریٹ ری سٹر کچرنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021، فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2021 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مشترکہ اجلاس میں پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 ، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021، میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021 اور امیگریشن ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کورونا وائرس کے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔