news-details

آج پارلیمان کی تاریخ میں اہم دن ہے، بلز کو بلڈوز ہونے دیا تو تاریخ آپ کومعاف نہیں کرے گی: شہبازشریف

اسلام آباد:(بدھ 17 نومبر 2021ع) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ای وی ایم کو شیطانی مشین قرار دیتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر سے مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جاری ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، چیئرمین پیپلزپارٹ بلاول بھٹو ،یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر اراکین اجلاس میں شریک ہیں۔
اپوزیشن لیٖڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج پاکستان ،پارلیمان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہے ، معزز ایوان میں دونوں اطراف موجود ارکان سے گزارش کرتاہوں کہ حکومت اور ا ن کے اتحادی آج بل بلڈوزکرانا چاہتے ہیں ، بل کو بلڈوز کرانےکا سب سے بڑا بوجھ اسپیکر کے کاندھوں پر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے کھانے میں درجنوں پی ٹی آئی ممبران غیر حاضر تھے، ممبران کے غیرحاضر ہونے پر پھر جلد ازجلد اجلاس کو مؤخر کردیا گیا، حکومتی وزرانےکہامتحدہ اپوزیشن سےمشورہ کرناہے، آپ جناب کاہمیں خط موصول ہوا، جواب میں خط بھیجا گیا شاندارتجاویزدی گئیں، آپ نےرابطہ منقطع کرلیاکوئی جواب نہ ملا اور آپ نے مشاورت کی نہ بتایا کہ آگے کیا پروگرام ہے۔
اپوزیشن لیٖڈرنے بتایا کہ کوشش تھی اتحادیوں کومناکرووٹ کسی طریقے سے پورے کیے جائیں، مشاورت کے لئے آپ کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، ایوان اور22کروڑعوام دھاندلی دھاندلی کا شور کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریژری بنچز کو داد دیتاہوں کہ حکومتی جلدبازی کےدباؤمیں نہیں آئے، جوفائدہ اٹھاناچاہتےہیں انہیں انشااللہ کوئی فائدہ نہیں ملےگا ، یہ جانتے ہیں عوام سے ووٹ ملنا محال ہے، مشین کےذریعے سلیکٹڈ اقتدار کو طول دیناچاہتے ہیں، یہ عوام کےپاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتے اسی لئے ای وی ایم لگارکھاہے۔
شہبازشریف نے ای وی ایم کو شیطانی مشین قرار دیتے ہوئے کہا آرٹی ایس روڈٹرانسپورٹ سسٹم2018میں خراب ہوگیاتھا، جس کےباعث یہ دھاندلی زدہ حکومت وجودمیں آئی، اب یہ روڈٹرانسپورٹ سسٹم کوچھوڑکرای وی ایم مشین پرتکیہ کیے بیٹھے ہیں۔
ایوان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نےبلزکوبلڈوزہونےدیاتوتاریخ آپ کومعاف نہیں کرےگی، آپ نےآج بلزکوبلڈوزہونےدیاتوعوام کوغیض وغضب آپ اوران پرہوگا.