news-details

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا: فواد چودھری

اسلام آباد:(جمعرات 18 نومبر 2021ع) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے نظام کو پہلے سمجھیں، تمام خدشات دور کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے، اصلاحات کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔