news-details

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد:(جمعرات 18 نومبر 2021ع) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاوس کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات ہوئی جہاں پر وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کےلیے نئی تعیناتی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔ ڈی جی آئی آیس آٰی نے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔
پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید 19 نومبرتک بطورڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔