پاکستان اور چین اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے، وزیراعظم

news-details

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی۔ وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے، خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں۔