پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار: مزید 6 مریض دم توڑ گئے

news-details

لاہور:(منگل 23 نومبر 2021ع) ملک میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے جبکہ کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
پنجاب میں مزید چار افراد جاں بحق، چاروں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر شہروں سے مزید کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہزار 866 ہوگئی جبکہ لاہور میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 203 ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پشاور میں ڈینگی سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ڈینگی سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ مزید 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 117 ہوگئی ہے۔