وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں: منظوروسان

news-details

کراچی:(جمعہ 26 نومبر 2021ع) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟ وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ پرگراتے رہےہیں کوئی نئی بات نہیں۔
منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟ وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔ پی پی رہنما نے سوال کیا کہ کیا ملک میں بیروزگاری کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے؟ کیاچینی چور،ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہے؟ کیاآئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے؟ خان صاحب عوام کو بیوقوف بنانابند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔
یاد رہے منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے، ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔