سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے مزدوروں کی تعداد دوگنی گرنے کا حکم دیدیا

news-details

اسلام آباد:(ھفتہ 27 نومبر 2021ع) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور سمیت دیگر کے تحریری حکمنامے جاری کر دیئے۔ عدالت نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے مزدوروں کی تعداد دوگنی گرنے کا حکم دیدیا جبکہ تجوری ہائٹس کیلئے بیس دن کی مہلت دیدی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینج نے اہم مقدمات کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامے جاری کر دیئے۔ نسلہ ٹاور کیس میں کمشنر کراچی کو دو سو مزدوروں کی جگہ چار سو مزدور لگانے کی ہدایت کی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کمشنر کراچی نے بتایا، دو سو افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے کمشنر کراچی چار سو مزدوروں کو لگائیں.
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔