پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

news-details

اسلام آباد:(ھفتہ 27 نومبر 2021ع) پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے ، جہاں انھوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈر پر سہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی ، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔ پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔
پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیےگئے، افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے ،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔