لاہور میں ڈینگی کے وار جاري، مزید 88 کیسز رپورٹ، 3 افراد جاں بحق

news-details

لاہور:(اتوار 28 نومبر 2021ع) لاہور میں ڈینگی کا ڈنگ تیز، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 88 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے باعث لاہور میں مزید 3 اموات ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 113 مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 88 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 7، راولپنڈی سے 4 جبکہ ملتان میں 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد، بہاولنگر،گجرات اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 2، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ روز چکوال، خانیوال اور ننکانہ صاحب سے ڈینگی کا ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 24,921 ہو چکی، رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,788 کیسز سامنے آئے۔
رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 142افراد جان کی بازی ہار چکے، گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئی، ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق لاہور جبکہ شیخوپورہ سے1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 936 مریض داخل ہوئے ، لاہور میں ڈینگی کے 692 مریض جبکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 244 مریض داخل ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 27,858 ان ڈور اور 5,160 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ 167 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔