news-details
کراچی

حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں: امتیاز شیخ

کراچی: (اتوار 28 نومبر 2021ع) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کہتے ہیں گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
ایک بیان میں ملک میں جاری گیس بحران پر امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگٸ ہے، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں، سونے پہ سہاگہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔