news-details
چٹاگانگ

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

چٹاگانگ:(پیر 29 نومبر 2021ع) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے کھیل کا آغاز کیا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے، مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، تاج الاسلام اور ابو جید 157 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
گذشتہ روز بنگالی ٹائیگرز کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا تھا، شادمان اسلام 1، نجم الحسین شانتو اور مومن الحق صفر رنز پر آوٹ ہوئے، سیف حسن 18 رنز بنا سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کا اختتام کیا تھا جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔