news-details
کوئٹہ‎

آج بھی حکومت کا حصہ ہیں، بلوچستان کے مفاد میں مائنس ون فارمولہ قبول کیا: جام کمال

کوئٹہ:(پیر 29 نومبر 2021ع) جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مفاد میں مائنس ون کا فارمولہ قبول کیا، آج بھی حکومت کا حصہ ہیں، کوشش ہوگی صوبے کے بڑے مفاد میں چیزوں کو آگے لے جایا جائے، چاہتے ہیں ترقی کا عمل اسی طرح چلتا رہے۔
بلوچستان میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور نئی حکومت بننے کے تقریبا ایک ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کوئٹہ پہنچ گئے۔
ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد کوئٹہ آمد ہوئی ہے، غیر ضروری حالات کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا، چار پانچ ماہ سے سرکاری مشینری مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
جام کمال نے اپنے قریبی ساتھی ظہور بلیدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اسی بجٹ کا حصہ تھے جو ہم نے پیش کیا، پارٹی کے رہنماء اور کارکن نہیں سمجھتے تو پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، پارٹی کو سنبھالنے والے افراد آگے آئیں۔