اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

news-details

اسلام آباد:(ھفتہ 04 دسمبر 2021ع) احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پر نیب کو گرفتاری دینے والے آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی کو پیر کو کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو کراچی منتقل کرنا ہے، راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کتنے وقت لگے گا کراچی پہنچنے میں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ دستیاب پہلی فلائٹ سے ہی کراچی منتقل کر دیا جائیگا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ میرے خیال سے یہ پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں، جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو سال قبل بھی گرفتار ہوئے تھے۔ عدالت نے آغا سراج درانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہیں گے، جس پر آغا سراج درانی نے کہا کہ شام کی فلائٹ ہے، اس سے ہی کراچی منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتاری دی، دو سال سے کیس لڑ رہا ہوں۔ کراچی سے مجھے اس لیے گرفتار نہیں کیا جاتا کیونکہ جہازوں میں سفر کرنے کا شوق ہے