ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کے 188رنز پر بارش کے باعث کھیل پھر میچ روک دیا گیا

news-details

ڈھاکا:(اتوار 05 دسمبر 2021ع) ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 188 رنز بنا لئے ہیں، بارش کے باعث کھیل پھر روک دیا گیا۔ شاہینوں نے ایک سو اکسٹھ رنز، دوکھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا، اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر 70 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے کہ بارش آنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث دو بار کھیل کو روکا گیا تاہم میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لیا اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔