ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز کے کھیل کا اختتام، بنگلہ دیش کے 7وکٹوں پر 76رنز

news-details

ڈھاکا: (منگل 07 دسمبر 2021ع) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز4 وکٹیں گنوا کر 300رنز پر ڈیکلیئر کردی جبکہ میزبان ٹیم نے چوتھے روز کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز بنالئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم، اظہرعلی، رضوان اور فوا د عالم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 76 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے 6 وکٹیں ساجد علی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔
بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کو ساجد خان نے آؤٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔