news-details

ن لیگ نے گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا

کراچی:(جمعرات 09 دسمبر 2021ع) عمران خان کے افتتاح سے پہلے احسن اقبال نے کراچی کے علاقے نظام آباد میں گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کا سفر موجود حکومت نے ختم کر دیا، گرین لائن بس منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا، ہم نے کراچی کی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلایا، سکھر سے ملتان موٹروے ن لیگ کے دور میں مکمل ہوئی، حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے، اس حکومت کو شرم آنی چاہیے جو نہتے سیاسی کارکنوں پر ظلم کرتے ہیں۔
احسان اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں، آج کراچی والوں کیلئے لاٹھیاں کھائیں، اس پر مجھے فخر ہے، موجودہ حکومت نے گرین لائن منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا، منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔