کراچی میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

news-details

کراچی:(اتوار 12 دسمبر 2021ع) کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے باعث دو افراد جان سے گئے جبکہ 4 افرد زخمی بھی ہوئے، ڈمپر ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار سپر ہائی وے پر حادثہ ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کریم بخش تاہم دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ زخمیوں میں دیدار، امام بخش، صفان اور محبوب شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اور جاں بحق افراد رکشہ میں سوار تھے تاہم حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔